Saturday, July 27, 2024
ہومپاکستانپاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد

پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد

کراچی ،پاک بحریہ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران دوطرفہ بحری مشقوں کا انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے علاوہ امریکا، جاپان، روس اور عمان کے بحری جہازوں نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دو طرفہ مشقوں کے دوران مختلف بحری آپریشنز کا انعقاد کیا گیا۔ پاک بحریہ خطے میں بحری قزاقی کے تدارک اور سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ یہ بحری مشقیں سمندری تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ مشترکہ بحری مشقوں کا مقصد مختلف ممالک کی بحری افواج کے ساتھ تعلقات اور آپریشنز کو مزید فروغ دینا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔