Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانشوگر ملز تحقیقات ،وزیراعظم حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر برہم

شوگر ملز تحقیقات ،وزیراعظم حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر برہم

اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے شوگر ملز تحقیقات میں حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر ایف بی آر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلاامتیاز کارروائیوں پر مبنی رپورٹ پیش کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ایف بی آر نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں اور 400ارب سیزائد ٹیکس وصولی کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھوٹی کمپنیوں کے خلاف کاروائی مکمل کرلی گئی ہے تاہم ، ایف بی آربڑی مچھلیوں سے کچھ نہ نکلواسکا اور حکومتی شخصیات کی شوگر ملوں کے خلاف ٹیکس وصولی کی کوئی رپورٹ نہیں دی گئی،وزیراعظم نے بلا امتیاز کارروائیاں نہ کیے جانے پر ایف بی آر حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا بتایا جائے اکراس دی بورڈ کاروائیاں کیوں نہیں کی گئیں؟رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھوٹی شوگر ملوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹیکس بھی ریکورکر لیا گیا تاہم بڑی کمپنیوں کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے میں رکاوٹ کیا ہے؟ایف بی آر اس حوالے سے مطمئن نہ کرسکا،ایف بی آر نے موقف میں کہا بڑی شوگر ملوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، شریف فیملی،جیکیٹی گروپ کیخلا ف تحقیقات نہ ہوسکیں ،خسرو بختیار گروپ، ہمایوں اختر گروپ کے خلاف بھی تحقیقات مکمل نہ ہو سکیں جبکہ رمضان شوگرملز،جیڈی ڈبلیو،آر وائی کے اور اتحاد شوگر ملزکے خلاف بھی کارروائی نامکمل ہیں،وزیراعظم نے حکومتی شخصیات کی کمپنیوں کے خلاف کارروائی سے گریز پر شدید اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے ایف بی آر کو بلا تفریق بلا امتیاز کارروائیوں پر مبنی رپورٹ پیش کا حکم دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔