اسلام آباد، وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے۔پمز اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعات میں دو پولیس افسر شہید ہوئے ہیں۔وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے کہا کہ راولپنڈی اور پشاور میں بھی خطرات ہیں۔ شیخ رشید نے نیکٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دہشتگرد حلال اور عدنان رشید کے کمانڈر متحرک ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا پولیس اور افواج پاکستان نے جان کا نذرانہ پیش کر کے امن قائم کیا ہے اوردہشت گرد ایک بار پھر شکست کھائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ کل بھی پانچ دہشتگردوں کو مارا گیا ہے۔ اگر اللہ کو منظور ہوا تو ایک بار پھر امن قائم کریں گے۔ اسلام آباد میں تمام ناکے ختم کیے جائیں گے اور جدید سیکیورٹی سسٹم لایا جائے گا۔
اسلام آباد اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے،شیخ رشید احمد
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔