Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا قاضی محمد نعیم ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت۔

پاکستان ورکرزفیڈریشن کے عہدیداران کا قاضی محمد نعیم ایڈووکیٹ کی وفات پر اظہار تعزیت۔

اسلام آباد :معروف قانون دان قاضی محمد نعیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان رضائے الہیٰ سے وفات پاگئے،اسی سلسلے میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے مرکزی آفس میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وقائد مزدور یونین (سی بی اے) چوہدری محمد یٰسین،پی ڈبلیوایف کے صدرچوہدری نسیم اقبال،چیئرمین ماما سلام بلوچ،آل پاکستان اخبارفروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکاخان،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،صوفی محمودعلی،اسد محمود،محمد سرفراز ملک سمیت دیگر عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ مرحوم کی مزدوروں کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں انھوں نے ہرفورم پر مزدورکاز کے لیے اپنی آواز بلند کی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر انھوں نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔