Tuesday, September 17, 2024
ہومشوبزپاکستانی ہاررفلم 'مایا دی مِتھ' ایمازون پرائم پر ریلیز

پاکستانی ہاررفلم ‘مایا دی مِتھ’ ایمازون پرائم پر ریلیز

کراچی ،پاکستانی ہاررفلم ‘مایا دی متھ’ مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ سائٹ ایمازون پرائم پر ریلیز کر دی گئی۔فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جو ایک نوجوان پاکستانی ہندو لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کا نام پدمنی ہے اور اسے اپنے کمرے میں خوفناک آوازیں سنائی دیتی ہیں۔فلم ‘مایا دی متھ’ کی ہدایت کاری ایس ارسلان علی نے دی ہے جب کہ اسے فیصل جونیجو نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم ‘مایا دی متھ’ میں ایم اشرف، فیصل جونیجو، نرملا، ماہا بھٹی، ارسلان علی، دنیش اور ہادیہ خان کو اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔