Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانروپے کو مستحکم رکھنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم

روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم

اسلام آباد،وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ میں اضافہ خوش آئند ہے، تاریخ میں پہلی بار ر یکارڈ قرضے واپس کئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد میں روش ڈیجیٹل اکانٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں،حکومت نے ریکارڈ قرضے واپس کیے ہیں،آج تک کسی حکومت نے اتنے قرضے واپس نہیں کیے،کورونا کے باوجود معاشی استحکام آ رہا ہے، حکومت میں آئے تو ہمیں ریکارڈ خسارے کا سامنا تھا، کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے، کرنسی کی قدر کم ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے، جب تک روپیہ مضبوط نہیں ہوگا، معیشت مضبوط نہیں ہوگی، عوام مشکل حالات سے گزرے، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا رہا۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے دور میں ہماری برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، آج ٹیکسٹائل فیکٹریوں کیلئے ورکرز نہیں مل رہے، پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے، قرضے کے باوجود ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، ڈھائی سال میں 20 ارب ڈالر قرض واپس کرچکے، ملک کی معیشت درست سمت کی طرف جا رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی قوم کا اہم اثاثہ ہیں۔ شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈز اکھٹے کیے تو سب سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں نے حصہ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مالی خسارے کا سب سے زیادہ اثر ملکی کرنسی پر پڑتا ہے اور جب کرنسی گرتی ہے تو سب سے زیادہ بوجھ غریب پر پڑتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پہلے لوگ ٹیکسٹائل سے ریئل اسٹیٹ میں جا رہے تھے لیکن اب ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اہم پیشرفت ہے۔ بہتر اقدامات سے اب ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔