Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانسپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12 کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کر دیے

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12 کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کر دیے

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12 کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کر دیے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈیم فنڈ میں 12 کنال اراضی عطیہ کرنے سے متعلق معاملے کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں عطیہ 12 کنال زمین کے کاغذات مالک کو واپس کر دیے۔ عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ملکیت کی دستاویز شیخ آفتاب الٰہی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی۔شیخ شاہد آفتاب الٰہی نے کہا کہ قبضہ مافیا سے تنگ آکر زمین ڈیم فنڈ میں عطیہ کی، بدمعاشوں نے زیادتی کی، پرچہ بھی ہمارے خلاف درج کرایا گیا۔بیٹے فیضان نے کہا کہ ہمارے والد نے ڈپریشن کی وجہ سے زمین فنڈ میں عطیہ کی۔اس پر چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ یہ عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے، عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں، چار پیسوں کے لیے اپنے والد کو ڈپریشن کا مریض کہہ رہے ہو، ڈیم فنڈ میں زمین عطیہ کرنی ہے تو خوشی سے دیں، لے جائیں اپنی زمین کی دستاویزات۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔