Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے کاقبضہ مافیا کیخلاف تڑامڑی چوک سے پنجگراں تک بڑے پیمانے پر آپریشن

سی ڈی اے کاقبضہ مافیا کیخلاف تڑامڑی چوک سے پنجگراں تک بڑے پیمانے پر آپریشن

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) انتظامیہ کی جانب سے قبضہ مافیا،غیرقانونی تعمیرات اورتجاوزات کے خلاف لہتراڑ روڈ پر تڑامڑی چوک سے پنجگراں تک بڑے پیمانے پر آپریشن کیاگیا۔دوران آپریشن رائیٹ آف وے کی کروڑوں روپے مالیتی اراضی واگزار کروالی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے شعبہ انفورسمنٹ کی شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے تحت لہتراڑ روڈ پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کیا کیا گیاہے۔آپریسن کیلئے ایم پی اوکی بھاری مشینری کااستعمال کیا گیا۔اس ضمن میں سی ڈ ی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے میگا آپریشن کرتے ہوئے لہتراڑ روڈ ترامڑی چوک تا پنجگراں تک روڈ کے دونوں اطراف تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیاہے۔ آپریشن میں مذکورہ روڈ کے دونوں اطراف دوکانوں کے باہر غیر قانونی تعمیر کئے جانے والے 35 شیڈز، 8کھوکھے، 8بلڈنگ میٹریل فروخت کرنے والے اڈے، 3 تندور، 1 کنٹینر، 5مویشی اڈے اورباڑیکو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔دوران آپریشن ضبط کردہ سامان سی ڈی اے اسٹور میں جمع کروادیا گیاہے۔واضح رہے کہ انسداد تجاوزات مہم اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔