Friday, November 8, 2024
ہومپاکستانقومی اسمبلی میں ہاتھا پائی ،اسپیکر کا نوٹس

قومی اسمبلی میں ہاتھا پائی ،اسپیکر کا نوٹس

اسلام آباد ، اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامہ اور لڑائی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا، اسپیکر نے ایوان میں لگے کیمروں کی فوٹیج طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ہاتھا پائی کے معاملے پر سپیکر اسد قیصر نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سے سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کر لی ۔ اس سلسلے میں سپیکر چیمبر میں اسد قیصر کی صدارت میں سیکریٹریٹ کے سینیئر افسران کا اجلاس ہوا ۔ذرائع اسمبلی کے مطابق فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد ہاتھا پائی کے ذمہ دار اراکین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔