اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر میں پوری طرح قدم جما چکی ہے،آزادکشمیر بھر سے مقبول سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت چاہتی ہیں، طئے شدہ طریقہ کار کے تحت بہترین ساکھ اور مقبولیت کی حامل سیاسی شخصیات کو شامل کریں گے۔ وہ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے ۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اور مرکزی سیکرٹری مالیات سراج احمد بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کی ضرورت ہے نہ کریں گے، فیصلہ کن اکثریت کا حصول ہدف ہے، مضبوط امیدوار میدان میں اتاریں گے، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے چناؤ کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل پاچکا ہے، ایوانِ بالا کے انتخابی عمل میں شفافیت تحریک انصاف کی ترجیح ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سینٹ انتخابات کے طریقہ کار کی تبدیلی میں سنجیدہ ہے، حزب مخالف دامن چھڑا رہی ہے، قوم دیکھ لے گی کون شفافیت چاہتا ہے اور کون کرپشن کی گنگا بہائے رکھنا چاہتا ہے، سینٹ انتخابات کے بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ درپیش ہے، تحریک انصاف نچلی سطح تک تنظیم سازی کا عمل کافی حد تک مکمل کرچکی ہے، بلدیاتی انتخاب کا مرحلہ آنے تک پوری طرح تیار ہوں گے، معیشت کی اصلاح کی کاوشیں بار آور ثابت ہورہی ہیں، معاشی مشکلات کے باوجود نچلے طبقے کی فلاح کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کسی سے اتحاد کی ضرورت نہیں، فیصلہ کن اکثریت ہدف ہے،سیف اللہ نیازی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
اگلی خبر