Monday, January 27, 2025
ہومپاکستانبرکس اجلاس ، ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، دفتر خارجہ

برکس اجلاس ، ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد- پاکستانی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ برکس سربراہی اجلاس میں ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، امید ہے آئندہ ترقی پذیر ممالک کی شرکت کو یقینی بنائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عالمی ترقی پراعلی سطحی ڈائیلاگ برکس ضمنی تقریب کے طورپرمنعقد کیاگیا، چین میزبان ملک ہونے کے ناطے برکس اجلاس سے قبل پاکستان کیساتھ مصروف عمل ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ برکس اجلاس میں غیر رکن مدعو کیے جاتے ہیں، افسوس ہے کہ ایک رکن نے پاکستان کی شرکت کو روک دیا، امید ہے آئندہ ترقی پذیر ممالک کی شرکت کو یقینی بنائی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم ترقی پذیرممالک کے مفادات کیفروغ میں چین کے کردار کوسراہتے ہیں، چین کیساتھ ملکر پاکستان عالمی امن اور جامع ترقی کیلیے مضبوط آواز اٹھا رہاہے۔ دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان جی77 چین کا موجودہ سربراہ ہے، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیدوستوں کے گروپ کابھی حصہ ہے۔ پاکستان، چین ہمہ وقت اسٹریٹجک شراکت دارہیں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ترقی پذیرممالک کیساتھ کام کرنے کیلئے تیارہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔