اسلام اباد-فرانس نے جی 20 فریم ورک کے تحت پاکستان کا قرض 6 سال کیلئے موخر کر دیا۔پاکستان اور فرانس کے درمیان 107 ملین ڈالر کا قرضہ مخر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان کا قرض 6 سال کیلئے موخرکیا گیا ہے۔ جی 20 نے جولائی سے دسمبر 2021 کے درمیان قابل ادا قرض موخر کیا تھا۔ معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور میاں اسد اور فرانسیسی سفیر نیکلس ڈیلے نے دستخط کیے ہیں۔ معاہدے سے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جی20 ممالک کیساتھ 3.68 ارب ڈالر تک قرض مخر کرنے کے معاہدے کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان قرضیمخر کیلئے معاہدے طے پائے تھے ۔ معاہدے جی20 سروس سسپنش اقدام کے تحت کییگئے ہیں۔ فریم ورک کے تحت846 ملین ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
جی 20 فریم ورک،فرانس نے پاکستان کا قرض 6 سال کیلئے موخر کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔