اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی شرعی عدالت نے ملک میں رائج سودی نظام غیر شرعی قرار دیدیا ۔وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف درخواستوں پر 19سال بعد فیصلہ سنا دیا۔
وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ اسلامی بینکنگ کا ڈیٹا عدالت میں پیش کیا گیا، سعود سے پاک بنکاری دنیا بھر میں ممکن ہے ،
وفاقی حکومت کی جانب سے سود سے پاک بینکنگ کے منفی اثرات سے متفق نہیں ،معاشی نظام سے سود کا خاتمہ شرعی اور قانونی ذمہ داری ہے ، بینکوں کے منافع کی تمام اقسام سود کے زمرے میں آتی ہیں ۔