متحدہ قومی مومنٹ نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کا بائیکاٹ کر دیا،جمعرات کو ایم کیو ایم کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ عماد یوسف کیاپنے سوشل میڈیا اکانٹ سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کیلئے ہتک آمیز جملوں کا استعمال کیا، جس کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان آج سے اے آر وائی نیوز کا ہر سطح پر مکمل بائیکاٹ کرتی ہے۔ اے آر وائی نیوز کو نہ ہی ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ہونے والے کسی پروگرام میں مدعو کیا جائے گا اور نہ ہی کسی ٹاک شو میں ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کوئی بیپر یا خبر اے آر وائی نیوز سے شیئر نہیں کی جائے گی۔
ایم کیو ایم نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کا بائیکاٹ کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔