اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا ، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے تحریک پر دستخط کردیئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی وزرا اورحکومتی اراکین سے ملاقاتیں جاری ہے، ،اپوزیشن نے اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ کرلیا۔
اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن اراکین سے دستخط کرالیےگئے، سو سے زائد اپوزیشن اراکین نے دستخط کیے ہیں۔
اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر ہمارےاراکین کو ملاقات کے لیے بلا رہے ہیں ، فون کررہےہیں، اسپیکر کے اس اقدام کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں کہ وہ جانبدار ہوگئے ہیں۔واضح رہے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد جمع ہوگئی تو وہ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی جاچکی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد کرائی جائے گی۔