اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن اراکین کے درمیان رابطے جاری رکھنے کے لئے قائد حزب اختلاف کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبر ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھا جائے۔اپوزیشن لیڈر چیمبر کے تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو حاضری یقینی بنائیں اور چیمبر سے رابطہ رکھیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اتحادیوں سے بھی شہباز شریف کے رابطے جاری ہیں جس میں حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبر ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔