Sunday, December 22, 2024
ہوماسلام آبادچیئرمین سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کی زمین کی ملکیت و ریونیو رپورٹس کی چھان بین کروانے کے احکامات جاری کردئیے گئے

چیئرمین سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کی زمین کی ملکیت و ریونیو رپورٹس کی چھان بین کروانے کے احکامات جاری کردئیے گئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)چیئرمین سی ڈی اے کا بڑا فیصلہ ، تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کی زمین کی ملکیت و ریونیو رپورٹس کی چھان بین کروانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کی جانب سے پچھلے تین سال میں جن ہاوسنگ سوسائیٹز کو لے آئوٹ پلان اور این او سی جاری کیا گیا ہے ان سوسائیٹز کی زمین کی ملکیت کا ریکارڈ اور ریونیو رپورٹ کی چھان بین کے احکامات دئیے ہیں اس ضمن میں ڈی جی مینجمنٹ سی ڈی اے کو ہدایت دی گئیں ہیں کہ دو ہفتوں میں لینڈ ریکارڈ و ریونیو ریکارڈ کی چھان بین کر کے ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے اور پلاننگ ونگ کے تمام ڈایریکٹوریٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام ریکارڈ مہیا کیا جائے ریکارڈ نہ دینے کی صورت میں محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔