Wednesday, January 22, 2025
ہومدنیاچینی صدر کی شیامن خصوصی اقتصادی زون تعمیر کر نے والوں کو مبا رکباد

چینی صدر کی شیامن خصوصی اقتصادی زون تعمیر کر نے والوں کو مبا رکباد

بیجنگ ()
شیامن خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےتہنیتی پیغام بھیجا اور خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کرنے والوں کو مبارک باد دی۔
اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ شیامن خصوصی اقتصادی زون کھلے پن اورمعاشی و سماجی ترقی کو آگے بڑھانے اور ملک کو متحد ہ کرنے میں خصوصی کردار ادا کرتی ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے مرحلے میں شیامن میں اصلاحات و کھلے پن کو وسعت دی جائے گی، اعلیٰ معیاری ترقی کی جائے گی اور آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کا انضمام کرکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائےگا تاکہ قومی ترقی کے لیے زیادہ خدمات سرانجام دی جائیں۔
شیامن خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر کی 40 ویں سالگرہ منانے کی تقریب اکیس دسمبر کو چین کے جنوبی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام سنایا گیا اور چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے تقریب سے خطاب کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔