Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانزرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی

کراچی(سب نیوز)زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 17 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئی، 13 جون کو ختم ہوئے ہفتے کے دوران مجموعی ذخائر 12 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر کی مالیت میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 72 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 28 کروڑ ،26 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔