Thursday, June 5, 2025
spot_img
ہومپاکستانعمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند

راولپنڈی(سب نیوز)عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں گواہوں کی شہادت قلمبند کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں 2 گواہان کی شہادت قلمبند کی گئی جب کہ ملزمان کے وکیل ارشد تبریز کی جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بعد ازاں کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی گئی۔ آئندہ تاریخ پر ملزمان کے دوسرے وکیل قوسین فیصل مفتی جرح کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔