Wednesday, September 18, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار،سپریم کورٹ نے ایم پی اے سلمان نعیم کو بحال کر دیا

الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار،سپریم کورٹ نے ایم پی اے سلمان نعیم کو بحال کر دیا

اسلام آباد،سپریم کورٹ نے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم کو بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،سلمان نعیم نے پی پی 217 ملتان میں آزاد حیثیت سے شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی ،جسٹس منیب اخترنے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔سلمان نعیم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں فیصلہ سنایا،سلمان نعیم نے جنرل الیکشن 2018 میں پی پی 217 ملتان سے شاہ محمود قریشی کو ہرایا تھا ۔2 شناختی کارڈ رکھنے پر سلمان نعیم کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔