Friday, May 23, 2025
spot_img
ہومکامرسچین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد 

چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد 

بیجنگ :

چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی زبانوں کے پروگراموں کی شروعات اور عوامی جمہوریہ چین میں قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے مرکزی قیادت کی ہدایات سے آگاہ کیا اور خطاب کیا۔


شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے سات سالوں میں قومیتی زبانوں کے پروگراموں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور قومیتی  زبانوں کے پروگراموں کے انضمام اور پھیلاؤ کو مزید توسیع دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، جس سے چین کی  56 قومیتوں کو انار کے بیجوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ 75 ویں سالگرہ ایک سنگ میل اور ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی  زبانوں کے پروگراموں کو “تخیل + فن + ٹیکنالوجی” کے مربوط پھیلاؤ کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور چینی قوم کے عظیم اتحاد کو مضبوط اور ترقی دینے کے لیے رائے عامہ کی مضبوط اور موثر حمایت فراہم کرنا چاہیے۔


چائنا میڈیا گروپ کے  قومیتی زبانوں  کی نشریات نے 4 ریڈیو فریکوئنسیوں اور 5  قومیتی  زبانوں کی ویب سائٹس کے اعلیٰ معیار  کے اپ گریڈ کو مستقل طور پر فروغ دیا ہے، ملٹی پلیٹ فارم کے نیو میڈیا اکاؤنٹس تشکیل دیے ہیں، اور قومیتی زبانوں کے پروگرام کی ترویج  کا کلسٹر تشکیل دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔