Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزفیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نئے امتحانات روکنے کی درخواست ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو نئے امتحانات روکنے کی درخواست ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(سب نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کو سی ایس ایس دوہزار چوبیس کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی تینوں درخواست گزاروں کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن جانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام کو چھ فروری تک درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی کو سی ایس ایس 2024 کے نتائج جاری کرنے سے پہلے نئے امتحانات سے روکنے کی سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تینوں درخواست گزاروں کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن جانے کی ہدایت کردی،
عدالت نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام کو 6 فروری تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی،
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے علی رضا ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
چیئرمین پبلک سروس کمیشن اگلے ہفتے موجود ہیں، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو آگاہ کردیا ۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جو درخواست گزار ہیں ان کے معاملے کو ہم 10 دنوں میں سن کر حل کریں گے،
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ کسی ایک کا نہیں، ایف پی ایس سی کو پورا معاملہ حل کرنا ہوگا، ہم جب بھی فیصلہ کریں گے آپ کے اس نقطے پر فیصلہ کریں گے،
عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ چیئرمین اور دیگر آفیشلز کے سامنے اپنا معاملہ پیش کریں،عدالت نے کیس کی سماعت 6 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔