کمالیہ (آئی پی ایس )کمالیہ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا دیے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سنا کر ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ فیصلوں کو سننے کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرینیں لگائیں گئی تھیں۔
صدر کمالیہ بار صدیق اکبر کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں اس سے قبل اتنے فیصلے کبھی نہیں سنائے گئے۔ قتل، منشیات، فیملی، ضمانتوں اور دیگر کیسز کے فیصلے سنائے گئے۔صدر کمالیہ بار کا کہنا تھا کہ عدالت اور وکلا کے درمیان طے پایا تھا کہ کوئی وکیل آج اگلی تاریخ نہیں لے گا۔ صدر کمالیہ بار نے بتایا کہ عدالت میں ایسیکیسز کے فیصلے کیے گئے جو عرصہ دراز سے زیر التوا تھے۔