اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسڑار کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہرآئینی کمیٹی کا حصہ ہیں، آئینی کمیٹی نے ہی ہم سے منتقل ہونے والا کیس اپنے پاس لگایا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کیلئے بطور کمیٹی رکن پانچ رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، چیف جسٹس نے کہا چار رکنی بینچ بھی کافی ہو گا، جب بینچ بنا تواس میں چھ ججز شامل تھے۔
ہومبریکنگ نیوزایڈیشنل رجسڑار توہین عدالت کیس: جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا
ایڈیشنل رجسڑار توہین عدالت کیس: جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔