اسلام آباد (سب نیوز)رواں سال پاکستان میں ہونے والی سائوتھ ایشین گیمز کے لئے سپانسرشپ پرپوزلزطلب کر لی گئیں ،ایونٹ کا انعقاد پاکستان میں ہوگا جس میں جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان ، بھارت ،بنگلہ دیش ، بھوٹان ، مالدیپ، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی شرکت کریں گے ۔
سائوتھ ایشین گیمز کے تحت اسلام آباد ،لاہور اور فیصل آباد میں 30مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا جائیگاجن میں ایشین اسٹائل کبڈی، گالف، اسکواش، والی بال ، ریسلنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال ، فٹبال ،ویٹ لفٹنگ، رغبی، ٹیبل ٹینس ، کرکٹ ،ہاکی ، جوڈو کراٹے اور سوئمنگ سمیت دیگر کھیل شامل ہیں ۔ ان مقابلوں میں شر کت کے لئے سات ملکوں کے ساڑھے چار ہزار کے لگ بھگ مرد،خواتین کھلاڑی اورآفیشلز پاکستان آئیں گے۔ایونٹ کے لئے اسپانسر سے فرنٹ انٹرنس کے پوسٹرز ،لوگوزودیگر چیزیں مانگی گئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر بھی متعلقہ اسپانسر اور کمپنی کے برانڈز کی تشہیر ممکن ہوسکے گی ۔