Friday, November 22, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو احتجاج و دھرنے سے روک دیا، وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو احتجاج و دھرنے سے روک دیا، وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا حکم

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو احتجاج و دھرنے سے روک دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کا حکم دیدیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر داخلہ قانون کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کا یقینی بنائیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تاجروں کی طرف سے دھرنے یا احتجاج کے خلاف دی گئی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ امن قائم رکھنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق تمام اقدامات کرے، انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے۔عدالت نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے کاروبار زندگی میں کوئی رخنہ نہ پڑے، پبلک آرڈر 2024 دھرنے، احتجاج، ریلی وغیرہ کی اجازت کیلئے مروجہ قانون ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔