Wednesday, November 13, 2024
ہومپاکستانپنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی کا فیصلہ، مالکان کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

پنجاب حکومت کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی کا فیصلہ، مالکان کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ٹرانسپورٹ جاوید احمد قاضی نے بتایا کہ حکومت فیصلے کی روشنی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مکمل بند کردیا جائے گا جس کے لیے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے ماحول کو آلودہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف حتمی کارروائی اور سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا پرائیوٹ گاڑیوں کے مالکان کو 7 یوم کا الٹی میٹم دے دیا اور متنبہ کیا ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی فوری سروس یقینی بنائیں بصورت دیگر بھاری چالان کیا جائیگا۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے کہا کہ شہری اپنے فون سے 15 پر اور ایکسٹینشن نمبر 6 ملا کر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کی اطلاع دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی زندگی کو خطرات لاحق کرنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔