لاہور(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے پنجاب حکومت پر تنقیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسموگ کی ستائی 3 سال کی بچی عدالت پہنچ گئی اور وزیر اعلی جنیوا میں ہیں۔
ایک بیان میں حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ تخت لاہور والے ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہیں، مصنوعی بارش برسانے کے بیانات سن سن کر اب تو کان پک گئے ہیں۔حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں، اسی لیے جنیوا گئے ہیں، اسموگ کی ستائی 3 سال کی بچی عدالت پہنچ گئی اور وزیر اعلی جنیوا میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے اسموگ کا خطرہ ٹل جائے گا۔ کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کو لکھا جانے والا اسموگ ڈپلومیسی لیٹر؟۔