Friday, January 3, 2025
ہومکھیلابو ظہبی ٹی 10 کا 21 نومبر سے آغاز، شیڈول جاری

ابو ظہبی ٹی 10 کا 21 نومبر سے آغاز، شیڈول جاری

ابو ظہبی : ابو ظہبی ٹی 10 کے 8 ویں سیزن کا آغاز 21 نومبر کو ٹیم ابوظبی اور عجمان بولٹس کے درمیان شاندار مقابلے سے ہوگا۔

ایکشن سے بھرپور 40 مقابلوں کا مکمل شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس سے شائقین کرکٹ کو ایک اچھی تفریح ملے گی۔

رواں سال کے ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں سنسنی خیز سیزن میں حصہ لے رہی ہیں جہاں ٹاپ 5 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سخت مقابلہ کریں گی۔ کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں صرف 12 دنوں میں 40 سے زائد میچز کھیلے جائیں گے ۔
پلے آف میچز یوم الوطنی کی تعطیلات کے دوران ہوں گی جس کا آغاز یکم دسمبر کو کوالیفائر 1 سے ہوگا، جس میں سرفہرست دو ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چوتھے اور پانچویں نمبر کی ٹیمیں ایلیمنیٹر 1 میں مدمقابل ہوں گی، اس کے بعد ایلیمنیٹر 2، جہاں ٹیم 3 کا مقابلہ ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر 1 کی رنر اپ ٹیم اس کے بعد کوالیفائر 2 میں ایلیمنیٹر 2 کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گی جس کے بعد 2 دسمبر کو فائنل کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر 1 اور کوالیفائر 2 کی چیمپیئن ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

دفاعی چیمپیئن نیو یارک اسٹرائیکرز 22 نومبر کو مورس ویل اسیمپ آرمی کے خلاف ٹائٹل کے دفاع کا آغاز کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔