Friday, January 3, 2025
ہومبریکنگ نیوزانٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آفیسر ز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے چھٹے سالانہ انتخابات ،ڈاکٹر محمد عامر بلا مقابلہ صدر محمد آصف جنرل سیکرٹری جنرل منتخب

انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آفیسر ز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے چھٹے سالانہ انتخابات ،ڈاکٹر محمد عامر بلا مقابلہ صدر محمد آصف جنرل سیکرٹری جنرل منتخب

اسلام آباد (سب نیوز )انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آفیسر ز ویلفیئر ایسو سی ایشن کے چھٹے سالانہ انتخابات ،ڈاکٹر محمد عامر بلا مقابلہ صدر محمد آصف جنرل سیکرٹری اور اختر زیب فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سالانہ انتخابات کیلئے 29اکتوبر تک کاغذات نامزدگی طلب کیے گئے تھے،9افراد نے مختلف عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ان امیدواروں کے مقابلے میں کسی اور پینل یا امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے،جس کی وجہ سے ان تمام امیدواران کو آئندہ دو سال کیلئے آفیسرز ویلفیئر ایسو سی ایشن کی باڈی کے متفقہ عہدیدار منتخب کر لیے گئے ہیں۔جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عامر ایسو سی ایشن کے صدر ،سپریٹنڈنٹ محمد آصف جنرل سیکرٹری لائبریرین سدہ شان خاتون نائب صدر ،اسسٹ ڈائریکٹر عقیل احمد نائب صدر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیرہ سلیم خاتون جوائنٹ سیکرٹری ،اسسٹنٹ سیکرٹری ارسلان خورشید جوائنٹ سیکرٹری سینئر لائبریرین عامر شہزاد کلچر اینڈ سپورٹس سیکرٹری سپریٹنڈنٹ اختر زیب فنانس سیکرٹری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید انوار الحسن کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔