اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ نومبر کیلئے لکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اوگرا نے ماہ نومبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے
جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2روپے 88پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 34روپے 9پیسے مہنگا ہوا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 999روپے 47پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ اکتوبر میں اسی گھریلو سلنڈر کی قیمت 2ہزار 965روپے 38پیسے مقرر تھی۔