Sunday, November 3, 2024
ہومبریکنگ نیوزمسلم لیگ (ن)پنجاب کا تنظیمی اجلاس، بجلی بلوں میں ریلیف پر وزیراعلی کو خراج تحسین

مسلم لیگ (ن)پنجاب کا تنظیمی اجلاس، بجلی بلوں میں ریلیف پر وزیراعلی کو خراج تحسین

لاہور(سب نیوز )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا ماڈل ٹان پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، بجلی بلوں میں ریلیف پر وزیراعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ن لیگ کا تنظیمی اجلاس پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پنجاب کے تنظیمی اور ڈویژنل عہدیداروں کی شرکت ہوئی،

اجلاس کے آغاز میں پارٹی کے سینئر رہنما حمیر حیات خاں روکھڑی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، مشکل دور میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے کارکنوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔اجلاس میں میاں نوازشریف کو جمہوریت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، میاں نواز شریف کو پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی،

قائد میاں نوازشریف کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف کی معیشت کے لئے کامیاب حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ن لیگ پنجاب کے تنظیمی اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات نے مجوزہ لوکل باڈیز بل کے متعلق بریفنگ دی، حکومتی اور دیگر سیاسی و ملکی معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی، معاشی اور سیاسی بحران پر قابو پانے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

دو ہفتوں تک تمام عہدیداران کو اپنی ڈویژنل تنظیموں اور کارکنوں سے مشاورت کے بعد اپنی اپنی تجاویز دینے کی ہدایت کی گئی، پنجاب کے خالی تنظیمی عہدے ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایات بھی کی گئی۔دوران اجلاس مشکل ترین معاشی حالات میں بجلی کے بلوں میں ریلیف پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کیا گیا،

قرارداد کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 500 یونٹ تک صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا، وزیراعلی نے بجلی کے بلوں میں 54 ارب روپے کا ریلیف دیا۔پاکستان میں مہنگائی تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، عام آدمی کے استعمال کی اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی تیزی سے کم ہو رہی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے مفت ادویات کی فراہمی، الیکٹرک بائیک کی تقسیم، کسان کارڈ اور ہمت کارڈ کی تقسیم کے منصوبے قابل ستائش ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔