کراچی(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے لئے ترقیاتی فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر ایم کیو ایم ناراض ہے، طیشدہ معاہدے پر عمل درآمد میں پیشرفت نہ ہونا بھی وجہ تنازع ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ن لیگ کے ساتھ اتحاد پر سوال اٹھا دیئے۔علی خورشیدی نے کہا کہ کارکنان، ووٹر، سپورٹر پوچھ رہے ہیں وفاق میں اتحادی ہونے کا کیا فائدہ ہے، کراچی کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت نے توقعات کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، لگتاہے کہ سندھ کو ترقی کی دوڑ سے دور نکال دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے ذاتی ایشوز نہیں کراچی کے بنیادی مسائل کی نشاندہی کی ہے۔
ہومبریکنگ نیوزن لیگ سے ساتھ چلنے پر سوالات،ترقیاتی فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر حکومتی اتحادی ایم کیو ایم ناراض
ن لیگ سے ساتھ چلنے پر سوالات،ترقیاتی فنڈز کا اجرا نہ ہونے پر حکومتی اتحادی ایم کیو ایم ناراض
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔