Wednesday, September 18, 2024
ہومپاکستانایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3کروڑ ڈالر کا اضافہ

کراچی(سب نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 6 ستمبر کو ختم ہونیو الے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔3کروڑ ڈالر کے اضافے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔