Wednesday, September 18, 2024
ہومپاکستانحکومت کو مالی یقین دہانیاں حاصل، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں، اسٹیٹ بینک

حکومت کو مالی یقین دہانیاں حاصل، آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (آئی پی ایس )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں حاصل کرلی ہیں، اب آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف اجلاس میں اپنا مقدمہ پیش کرے گا، پاکستان کو رواں مالی سال 26 اعشاریہ 20ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16 اعشاریہ3ارب ڈالر رول اوور ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ تک 14.1 ارب ڈالر واجب الادا ہوں گے، مارچ تک 8.3 ارب ڈالر رول اوور ہوں گے، مارچ تک کے بقایا 5.8 ارب ڈالر ماہانہ 80 کروڑ سے 1 ارب ڈالر ادا کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک 4ارب ڈالر سیٹل کرچکے ہیں، جولائی سے ستمبر تک 1.7 ارب ڈالر ادا کیے ہیں اور 2.3 ارب ڈالر رول اوور کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔