Tuesday, September 17, 2024
ہومدنیاہم چین کی اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات کے بارے میں پرامید ہیں، وزیراعظم اسپین

ہم چین کی اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات کے بارے میں پرامید ہیں، وزیراعظم اسپین

بیجنگ : اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سا نچیز نے شنگھائی میں “چین اسپین بزنس فورم” میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات کے بارے میں پرامید ہیں اور چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے کی امید رکھتے ہیں، اور اسپین بھی چینی کاروباری اداروں کے لئے ایک اچھا ماحول فراہم کرنے کے لئے تیار ہے. 700 سے زائد چینی اور سپینش کاروباری افراد نے فورم میں شرکت کی۔

منگل کے روز سانچیز نے کہا کہ چین اسپین کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کا تعاون امید افزا ہے اور دونوں معیشتیں ایک دوسرے کی انتہائی تکمیل کرتی ہیں اور انہیں جغرافیائی سیاسی اثر و رسوخ سے آگے بڑھ کر اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، گرین انرجی، سرکلر اکانومی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تیسرے فریق خاص طور پر ایشیائی اور افریقی مارکیٹوں میں تعاون کو وسعت دیں گے. اسپین ملک میں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کمپنیوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس دوران فریقین نے معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔