Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزپاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک

پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 7 ستمبر کی صبح شروع کیا گیا، جو افغانستان کی جانب سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغانستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اطلاعات کے مطابق اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ27 زخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔