Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستانگورنر ہاؤس سندھ میں سجا ایتھوپیا کی ثقافت کا بڑا میلہ ،ایتھوپین فنکاروں نے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیر دیے

گورنر ہاؤس سندھ میں سجا ایتھوپیا کی ثقافت کا بڑا میلہ ،ایتھوپین فنکاروں نے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیر دیے

کراچی(سب نیوز) گورنر ہاؤس سندھ میں سجا ایتھوپیا کی ثقافت کا بڑا میلہ ،
ایتھوپیا ایمبیسی اسلام آباد، گورنر ھاوس سندھ، پاکستان ایتھوپیابزنس کونسل اور بخاری گروپس کی زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب میں ایتھوپیا کی مختلف ثقافت کی عکاسی کی گئی۔

ایتھوپیا کی روایتی ثقافت کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا۔

ایتھوپیا کے فنکاروں نے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرے ،

فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا،

رومو، امہارا اور سومالی سمیت ایتھوپیا سمیت دیگر مقامات کی ثقافت کو رقص اور موسیقی کے ذریعے پیش کیا گیا،

اس موقع پرایتھوپین ایمبیسیڈر جمال باقر نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کی ثقافت مظبوط ہورہی ہے،

پاکستان کے لوگ بہت دوستانہ اور خوش اخلاق ہیں،

ایتھوپیا کے ایمبیسیڈر نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کاوشوں کو سراہا اورایتھوپیا کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازا۔

سفیر جمال باقر عبداللہ نے کہا کہ ایتھوپیا اور پاکستان کی دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں گورنر سندھ پیش پیش ہے،

ایتھوپیا کے ایمبیسیڈر نے تقریب میں موجود تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا ۔

ایتھوپیا کے قونصل جنرل سمیت ملیشیاء، اومان، ترکیہ اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔

تقریب میں زبیر موتی والا، خالد تواب، ابراہیم تواب سمیت دیگر بھی شریک ہوئے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔