Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن لاپتہ ہوگئے

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن لاپتہ ہوگئے

اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کا پارٹی رہنماؤں سے رابطہ منقطع، رؤف حسن سے آج صبح سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

پارٹی قیادت ترجمان رؤف حسن سے رابطے کی کوشش کر رہی ہے لیکن رؤف حسن کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں !!!۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے شیر افضل مروت کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جارہے تھے۔ پولیس نے شعیب شاہین کو ان کے دفتر سے گرفتار کیا جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے خود پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر آکر گرفتاری دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔