Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسپیکر قومی اسمبلی کا فوری طور پر گرفتار اراکین کی رہائی کا حکم

اسپیکر قومی اسمبلی کا فوری طور پر گرفتار اراکین کی رہائی کا حکم

اسلام آباد (سب نیوز) گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر سے پارلیمنٹیرین کی گرفتاری کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی اسلام آباد کی سرزنش کی اور حکم دیا کہ گرفتار ارکان پارلیمنٹ کو فوری رہا کیا جائے، پارلیمنٹ کی بے توقیری قبول نہیں،
معاملے کی انکوائری ہوگی
ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے گے۔
ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ واقعے کی تمام تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرونگا،

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے فوری طور پر گرفتار اراکین کی رہائی کا حکم دے دیا۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جی سر اس معاملے کو دیکھتا ہوں اور آپ کو رپورٹ کرونگا۔

حامد رضا نے کہا کہ تمام گرفتار ارکان کورہا کیاجائے گا ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اسپیکرقومی۔اسمبلی سردارایازصادق پروڈکشن جاری کرینگے،

اس سارے معاملے کی انکوائری ہوگی، حامد رضا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔