Tuesday, September 17, 2024
ہومتازہ ترینکل رات جو ہوا اسے پارلیمنٹ پر تیسرا حملہ سمجھتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

کل رات جو ہوا اسے پارلیمنٹ پر تیسرا حملہ سمجھتا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کل رات جو واقعہ پیش آیا، اسے پارلیمنٹ پر تیسرا حملہ سمجھتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمنٹ پر پہلا حملہ 2014 میں ہوا تھا، دوسرا حملہ پارلیمنٹ لاجز پر صلاح الدین ایوبی کی گرفتاری کے موقع پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کل جو پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر خاموش نہیں رہیں گے، اس پر ایکشن لیں گے، پارلیمنٹ کے تمام دروازوں کی فوٹیجز منگوا لی ہیں، کل رات جو ہوا اس پر اسٹینڈ لینا پڑے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اپنے چیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب سے رہنما بیٹھیں گے، اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہے، کل کے واقعہ میں ملوث لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔