Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل اور عامر ڈوگرکو گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل اور عامر ڈوگرکو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(سب نیوز )پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیر مین بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی رہنما رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی گرفتاری کیلیے پولیس اب بھی پارلیمنٹ ہاس کیباہر موجود ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری سے قبل ان کے ساتھ شیخ وقاص اکرم، صاحبزادہ حامد رضا، زین قریشی اور شاہد خٹک بھی پارلیمنٹ ہا ئو س میں موجود تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمرایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا، تاہم علی محمد خان پارلیمنٹ ہاس سے روانہ ہوگئے ہیں اور پولیس کی جانب سے انہیں گرفتارنہیں کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں۔

ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔ریڈ زون میں داخلے اور باہر جانیکے لیے صرف مارگلا روڈ کا راستہ کھلا ہے۔ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کو نئے قانون کے تحت قواعدوضوابط کیخلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان کو پولیس سے تصادم کے مقدمے میں گرفتارکیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کیخلاف بھی کریک ڈاون شروع ہونیکا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات تھانا نون اور تھانا سنگجانی میں درج کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمرایوب، زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، شیر افضل مروت مقدمات میں نامزدہیں جبکہ سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28 مقامی رہنما بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔پی ٹی آئی رہنماں کے خلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق پولیس نے روٹ کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنوں کو روکا جس پر کارکنوں کی جانب سے پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس پرحملہ کیا۔مقدمہ کے مطابق پولیس نے شیلنگ کی اور موقع سے 17 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔