Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزایف بی آر ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ایف بی آر ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے 19 ہزار 151 ملازمین میں سے 10 ہزار 102 ملازمین نے 2023 میں ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کے 8 ہزار 503 ملازمین 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ کی حد سیکم اجرت وصول کر رہے ہیں۔ ایف بی آر کے 263 افسران طویل رخصت پر ہونے کی وجہ سے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراسکے۔ ایف بی آر میں تعینات 74 افسران پروبیشن پر ہیں جن کی تنخواہیں ٹیکس حد سے کم ہیں۔

وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے رقم ملکی اور غیرملکی قرض سے پوری کی جارہی ہے، سرکاری قرض میں اضافے کی وجہ مالی خسارہ اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا۔وزیرخزانہ کے مطابق قرض کی شرح میں اضافہ ٹیکس میں اضافے سے زیادہ ہو تو قرض پر سود کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔