Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کے مزید کن رہنما ئو ں کو گرفتار کیا جائے گا؟ نام سامنے آگئے

پی ٹی آئی کے مزید کن رہنما ئو ں کو گرفتار کیا جائے گا؟ نام سامنے آگئے

اسلام آباد(سب نیوز )شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جن رہنما ئو ں کو گرفتار کیا جائے گا ان کے نام سامنے آگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا۔ ذرائع نے بتایا کہ عمر ایوب، زرتاج گل، اعظم سواتی، نعیم حیدر پنجوتھا کو گرفتار کیا جائے گا۔اسی طرح عامر مغل، حماد اظہر، خالد خورشید اور کنول شوذب کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔