Tuesday, September 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی مرکزی قیادت علی امین گنڈاپور کی تقریر اور بیانات سے ناراض

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت علی امین گنڈاپور کی تقریر اور بیانات سے ناراض

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر اور بیانات سے ناراض ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی قیادت کا کہنا ہے گزشتہ روز سنگ جانی کے جلسے میں علی امین گنڈاپو رنے غیر ضروری گفتگو کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے خطاب میں سنجیدگی اور پارٹی پالیسی نہ ہونے پر پارٹی قیادت نالاں ہے ، قیادت کا مقف ہے کہ علی امین گنڈاپور پارٹی کی قیادت کو اعتماد میں لیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر ارکان نے علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی قیادت کا کہنا ہے وزیر اعلی کے پی نے صحافیوں کے علاوہ اداروں پر غیر ضروری تنقید کی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے جلسے میں تقریر سے قبل کسی رہنما کو اعتماد میں نہیں لیا۔

خیال رہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز سنگ جانی کے جلسے میں اختلاف رکھنے والے صحافیوں کو کھلی دھمکیاں دیں اور خاتون صحافیوں کیلئے بھی غلیظ زبان استعمال کی۔ جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔