Tuesday, September 17, 2024
ہومدنیاچین کا اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

چین کا اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لئے برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان

بیجنگ (سب نیوز) چینی  وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے  یومیہ  پریس کانفرنس میں قومی سلامتی امور کے اعلیٰ نمائندوں کے 14 ویں برکس اجلاس کے بارے  بتایا کہ  یہ   اجلاس 11 سے 12 ستمبر تک روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں ہوگا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے  سربراہ وانگ  ای اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

اجلاس کے دوران چین برکس شراکت داروں کے ساتھ موجودہ بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کرے گا اور سیاسی طور پر  16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے لئے تیاری کرے گا۔

پیر کے روز
 ماؤننگ نے نشاندہی کی کہ  موجودہ اجلاس  برکس ارکان میں توسیع کے بعد پہلا قومی سلامتی  اجلاس  ہے۔

چین برکس اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے، سیاست اور سلامتی کے شعبے میں   تعاون کو مزید فروغ دینے، برکس تعاون میں نئی روح  ڈالنے  اور عالمی امن و سلامتی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔