Tuesday, September 17, 2024
ہومکالم وبلاگزساون کے ستم اور مسلسل رم جھم پھوار

ساون کے ستم اور مسلسل رم جھم پھوار

تحریر ۔۔۔۔ امبرین علی

ملک بھر میں اسوقت بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔پاکستان میں متعدد مقامات پر کہیں تیز کہیں موسلا دھار بارش ہے تو کہیں مطلع بالکل صاف ہے ۔اگست کے شروع میں شدید حبس کے بعد جب مہینے کے آخر میں بارشوں کا نیا سپیل شروع ہوا تو موسم نے ایک دم یوٹرن لیا یوں جاتے جاتے اگست سردیوں کا احساس دلا گیا ۔

ملک کے چاروں صوبوں میں بارشوں کی الگ الگ کنڈیشنز رہیں کراچی میں طوفان اسنی کا خطرہ رہا تو بلوچستان میں بھی سیلاب کا خطرہ زیر بحث رہا اللہ اللہ کر کے وہ طوفان کراچی کی سرحد کو چھو کر گزر گیا ۔اسلام آباد میں بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح سترہ سو سے تجاوز کر گئی اور انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا۔ پنجاب اور کے پی کے بالائی علاقوں میں حالیہ بارشوں نے مختلف اثرات چھوڑے ۔اسلام آباد کے باسی تو کہہ رہے ہیں بس سردی آ نہیں رہی سردی آ گئی ہےکیونکہ اب ستمبر کا آغاز ہےدن کےوقت موسم گرم شام کے وقت اسکےبرعکس ہوتا ہےاورراتیں ٹھنڈی ہوتی ہیں یہ وہ موسم ہےجسمیں شہری کنفیوز پہننے اوڑھنے کے معاملے میں کنفیوز رہتے ہیں کہ گرمی کا لباس زیب تن کریں یا مڈ سیزن کا اور تو اور پنکھا چلانے اور نہ چلانے میں بھی کنفیوثن ہی رہتی ہے ۔

لیکن ایک بات میں بتا دوں کہ یہ دھوپ کی شدت بس دو دن ہی کے لیے آئی تھی محکمہ موسمیات نے بارش کا دوبارہ سے الرٹ جاری کر دیا ہے لگ تو ایسا رہا ہے جیسے یہ بارشیں مون سون کی آخری بارشیں ہوں گی مگرکچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے محکمہ موسمیات کے حالیہ اعلامیے نے آگاہ کیا ہے کہ دوسے تین ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دو ستمبر سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ایک مغربی لہر دوستمبر کو ملک کے مغربی حصوں میں اثر انداز ہو گی خیبر پختونخوا میں دو سے تین ستمبر تک چترال ،دیر،کوہستان،سوات ، بٹگرام مانسہرہ، ڈیڑہ اسماعیل خان میں تیز ہواوں ،گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ ابیٹ اباد، مالاکنڈ،صوابی، پشاور،اٹک ، مردان ، چارسدہ، کوہاٹ، لکی مروت میں تیز ہواوں ،گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا بتایا جا رہا ہے۔

ملک کے دیگر حصوں سمیت اسلام آباد میں بھی کل سے تیز بارشیں بتائیں جارہی ہیں راولپنڈی سمیت پنجاب کے شہر لاہور سمیت متعدد علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو گی اسی طرح سندھ ،گلگت بلتستان ،بلوچستان یعنی کے ملک بھر میں بادل برسنے کو تیار ہیں ۔ایسے میں اسلام آباد میں ڈیمز میں پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے معمول سے زیادہ بارش ہوتی ہے سیلاب کا خطرہ ہو سکتا ہے سندھ پنجاب بلوچستاب میں بھی بارش اگر معمول سے ہٹ کر ہوتی ہے تو فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ان بارشوں سے چاول کی فصل کو فائدہ جبکہ کپاس کی فصل کو نقصان ہو گا ۔

ایسے میں محکمہ موسمیات نے کچھ احتیاطی تدابیر اور اثرات سے متعلق بھی بتایا ہے جیسا کہ ہے مری گلیات،دیر سوات،چترال ،مانسہرہ،شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں مزید بارشوں سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گا۔اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔دو سے تین ستمبر کےدوران بالائی علاقوں میں لینڈ سلائڈنگ ہو سکتی ہے تا ہم بارشوں کو یہ دورانیہ چار ستمبر تک بتایا گیا ہےاور اس دوران خاص طور پر کچے مکانات،میں رہنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ الرٹ رہیں ایسی صورتحال میں متبادل آپشنز رکھیں جبکہ جھکڑ چلنے کے باعث سولر پینل استعمال کرنے والوں کو بھی الرٹ کیا گیا ہے اور کسانوں کے لیے بھی بارشیں پریشانی کا سبب بن سکتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔