Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانمریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزمان گرفتار

مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزمان گرفتار

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا اکاونٹس پر وزیر اعلی پنجاب کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان احمد حسن اور مرتضی خان کو مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔