Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستاندیربالا ، سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ،سیکڑوں سیاح پھنس گئے

دیربالا ، سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ،سیکڑوں سیاح پھنس گئے

دیربالا (آئی پی ایس ) طوفانی بارش اورکوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، کمراٹ میں موجود سیکڑوں سیاح پھنس گئے۔دیربالا میں طوفانی بارش اورکوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد سیاحوں کا کہنا ہے کہ کمراٹ کے مقام خانہ بدوش میں 100سے زائد افراد پھنسے ہیں، گذشتہ رات 8 بجے ریلے نے تباہی مچائی ہے، جس کے بعد اہل خانہ کے ہمراہ تمام سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں کمراٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ گئی ہیں، جلد امدادی کارروائیاں شروع کررہے ہیں ۔وادی کمراٹ کے مختلف مقامات پر پھنسے سیکڑوں افراد نکالنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کی منتظر ہیں۔ہری پور میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات گر گئے، ناڑہ امازئی میں 2 مکانات گرنے سے متعدد مویشی ہلاک ہو گئے۔گاں کنیرمیں مکان گرکرتباہ ہو گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بیساکھ گاں میں مکان گرنے سے درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے۔سرائے نعمت خان میں مکان اور تربیلہ غازی میں دکان کی چھت گرگئی، قیمتی سامان ملبے تلے دب گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔